15 جون 2011 - 19:30

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بدستور جاری ہے او پی ڈیز سمیت تمام آپریشن تھیٹرز بند ایمرجنسی کھلی ہیں تاہم وہاں ڈاکٹرز موجود نہیں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور حکومت کی بے حسی کے باعث مریض مشکلات سے دوچار ہیں کوئٹہ کے سول ہسپتال سمیت صوبے بھر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا سلسلہ گزشتہ دو روز سے بند ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں ینگ ڈاکٹرز کام نہیں کر رہے تاہم اس کے سامنے ٹینٹ لگا کر مریضوں کو ایمرجنسی کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

ابنا: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کو تقریبا تین ماہ ہونے والے ہیں اس دوران او پی ڈیز ، وارڈوں اور جنرل آپریشن تھیٹرز میں کام مکمل طور پر بند ہے ۔ ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ہسپتالوں میں ہڑتال کو مزید وسعت دیتے ہوئے تمام شعبوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور آج ہونے والے جنرل باڈی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے شہر کے تمام نجی ہسپتال بھی غیر معینہ مدت تک کے لئے بند کر دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے مسائل کے حل کے لئے اب تک کوئی مثبت پیش رفت نہیں کی گئی۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال اور حکومت کی بے حسی کے باعث غریب مریض علاج معالجے کے لئے ہسپتال کے احاطے میں ادھر سے ادھر گھومتے نظر آرہے ہیں۔ بعض مریض شدید بیماری کی حالت میں اپنے مسیحا کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کے بغیر بھی ڈاکٹر کی عدم موجودگی ، طبی سہولیات کا فقدان اور دیگر مسائل کی وجہ سے بھی مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم رہی سہی کسر ڈاکٹروں کی ہڑتال نے پوری کر دی ہے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث انھیں روزانہ مایوس لوٹنا پڑتا ہے جو کہ ان کی معاشی مشکلات میں ایک اور اضافے کا سبب بنا ہے۔ سبی ، خضدار ، مستونگ اور دیگر دور دراز علاقوں سے روزانہ ہزاروں روپے کرایئے میں لگا کر شہر کے ہسپتال آ تے ہیں جہاں ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا جبکہ اب نجی ہسپتالوں میں ہڑتال کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو کہ باعث تشویش ہے حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل کر کے ہڑتال ختم کروائے تاکہ عوام کی پریشانی کم ہو سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت